آئی پی ایل میں کل گجرات لائنز اور سن رائزرز حیدر آباد کوالیفائر ٹو میں آمنے سامنے ہونگے

جمعرات 26 مئی 2016 11:07

نئی دہلی ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) انڈین پریمیئر لیگ کا نواں ایڈیشن اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، لیگ میں کل جمعہ کو کوالیفائر ٹو کا آخری میچ کھیلا جائیگا جس میں گجرات لائنز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم پہلے ہی لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

لیگ کا فائنل میچ 29 مئی کو ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نواں ایڈیشن اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ 29 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، گجرات لائنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم نے شرکت کی۔ لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے۔ ممبئی انڈینز کو دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم وہ اس مرتبہ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے ۔ لیگ میں 27 مئی کو کوالیفائر ٹو جبکہ 29 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :