نو ماہ کے دوران ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مقامی پیداوار میں 68.53 فیصد، کاروں کی پیداوار میں 29.73فیصد، موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 17.22فیصد اضافہ ہوا،پی بی ایس
جمعرات 26 مئی 2016 11:04
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مقامی پیداوار میں 68.53 فیصد، کاروں کی پیداوار میں 29.73فیصد اور موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 17.22فیصد کا اضافہ ہواہے جبکہ ٹریکٹروں کی ملکی پیداوار میں 38.63فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں ہلکی کمرشل گاڑیوں کی قومی پیداوار 29ہزار 529 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ملک میں 17ہزار 521 ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ اس طرح ایل سی وینز کی پیداوار میں 69فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ملک میں تیار کی جانیوالی جپیوں اور کاروں کی پیداوار میں 23 فیصد کا اضافہ ہونے سے رواں مالی سال میں پہلے نو ماہ کے دوران ان کی پیداوار ایک لاکھ 37ہزار 688یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران کاروں اور جیپوں کی پیداوار ایک لاکھ 6ہزار 135یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی اسی طرح موٹر سائیکلوں کی قومی پیداوار گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 12لاکھ 91ہزار194یونٹس سے بڑھ کر 15لاکھ 13ہزار 571یونٹس تک پہنچ گئی ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.