نابینا شخص ، آنکھوں والوں سے اچھی موٹرسائیکل چلاتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 مئی 2016 05:09

نابینا شخص ، آنکھوں والوں سے اچھی موٹرسائیکل چلاتا ہے

آج کل جہاں اچھے خاصے بصارت رکھنے والے افراد اندھوں کی طرح موٹرسائیکل چلاتے ہیں ، وہیں چین میں ایک اندھے شخص نے آنکھوں والوں سے بہتر موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کر دیا۔
چین کے جیانگسی صوبہ کے شہر یچوان کے لوگ ایک اندھے کو موٹرسائیکل چلاتے دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس شخص کو راستہ بتانے کا فریضہ اس کے پیچھے بیٹھی ہوئی بیوی ادا کرتی ہے، اپنی بیوی کی باتیں مان کر ہی یہ شخص اپنی منزل مقصود تک پہنچ جاتا ہے۔
یہ شخص ایک مساج پارلر میں کام کرتا ہے اور ہر مہینے اپنی ماں سے ملنے جاتا ہے۔کئی بار بس کا کرایہ بچانے کے لیے یہ موٹر سائیکل لیتا ہے اور اپنی بیوی کو پیچھے بیٹھا کر اپنی ماں سے ملنے پہنچ جاتا ہے ۔ یہ شخص کئی بار اسی طرح موٹر سائیکل چلا چکا ہے۔