چین میں مستقبل کی بسیں ٹریفک کے اوپر سے چلیں گی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 مئی 2016 04:35

چین میں مستقبل کی بسیں ٹریفک کے اوپر سے چلیں گی

چین میں ٹریفک کی صورتحال ہمیشہ ہی خراب رہی ہے۔اس صورتحال کو بہتر بنانے کےلیے ایک انتہائی حیرت انگیز طریقہ سوچا گیا ہے۔ اس کے لیے ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس(Transit Elevated Bus) کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔
چین کے اپنے متعارف کرائے گئے سسٹم میں مسافر اوپر بسوں میں بیٹھے ہونگے اور اُن کے نیچے سے گاڑیاں چل رہی ہوگی۔

(جاری ہے)


چین میں 19ویں چائنا بیجنگ انٹرنیشنل ہائی ٹیک ایکسپو میں اس ماڈل کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔اس پروجیکٹ کے انچارج کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کی ہر بس میں 1200 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگئی ۔اس سے اخراجات میں 5گنا کمی آئے گی اور یہ منصوبہ 1سال میں مکمل ہوجائے گا۔
اس منصوبے کا آغاز ہیبئی کے شہر چینہوانگداو سے کیا جائے گا۔