آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر رانا مشہود احمد خان سے 27 مئی کو ملاقات کرے گا

بدھ 25 مئی 2016 22:04

راولپنڈی ۔25مئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے موسم گرما کی چھٹیوں کے اچانک اعلان کے بعد نجی تعلیمی اداروں میں پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے ایسوسی ایشن کا ایک وفد مرکزی چیئرمین ادیب جاودانی کی قیادت میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان سے 27 مئی بروز جمعة المبارک ان کے سیکرٹریٹ میں ملاقات کرے گا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ڈویژن کی طرف ڈویژنل صدر ابرار احمد خان ، جنرل سیکرٹری عامر انور اور چوہدری محمد فرقان نمائندگی کریں گے۔