کراچی پریس کلب اور ٹرپل ای کی جانب سے مشیر اطلاعات سندھ

مولابخش چانڈیو کویادگاری شیلڈ پیش کی گئی

بدھ 25 مئی 2016 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کو ٹرپل ای اور کراچی پریس کلب کی جانب سے ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ،یہ شیلڈٹرپل ای کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارشد قریشی نے انہیں آرکائیوزڈپارٹمنٹ کے دفترمیں پیش کی۔اس موقعہ پر کراچی پریس کلب اور ٹرپل ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت سندھ آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں ، صحافتی اداروں اور تنظیموں کے مسائل حل کرنے اور انکو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں اور یہ کوشش آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستوں کہا جاتا ہے،جس سے اسکی اہمیت واضح ہوجاتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبو طی کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اور آمریتی ادوار میں جس طرح سے جمہوریت پسند قوتوں اور کارکنوں کو بدترین تشددکا نشانہ بنایا گیا،اس دوران صحافیوں پر بھی تشدد اور ظلم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ذرائع ابلاغ کی آزادی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس ضمن میں صحافیوں کو پیشہ وارا نہ ذمہ د اریاں خوش اسلوبی اور پرامن ماحول میں سرانجام دینے کیلئے حکومت سندھ نے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :