والد کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،محمد بلال

بدھ 25 مئی 2016 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) جمرود کا رہائشی محمد بلال نے گورنر خیبر پختونخوا‘چیف سیکرٹری‘اے سی ایس فاٹا ہوم سیکرٹری سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ والد کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں افتخار آفریدی‘سمش الدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد بلال کا کہنا تھا کہ سولہ سال پہلے تحصیل باڑہ کے دو فریقین کے درمیان جائیداد کاتنازعہ تھا اس وقت کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے فریقین کی باہمی رضامندی سے جرگہ کے ذریعے مسلہ حل کیا تھاتاہم 11جنوری2005ء کو چند افراد نے والد کو قتل کیاجبکہ ملزمان شراف بازبہادر‘شیر بہادر اور طارق میراث خان کو تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس نے گرفتار کیا، ملزمان کے اقبال جرم کے باوجود ایک ملزم کو چودہ سال کی سزا سنائی گئی جبکہ دو ملزمان کو رہا کیا گیا، ملزما ن کی رہا ئی کیخلا ف اپیل دائر کی گئی لیکن ملزما ن کی گر فتا ری کے بجا ئے اسسٹنٹ پو لیٹیکل ایجنٹ جمر ود نے چچا شمس الد ین اور حکمت شا ہ کو جرگے کے بہانہ بلا کر پشاورسنٹر ل جیل میں بند کر دیا جو بعد ازاں ضما نت پر رہا ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا‘چیف سیکرٹری‘اے سی ایس فاٹا ہوم سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کیخلاف کارروائی کرکے مذکورہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :