وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران 9ملزمان گرفتار،قبضہ سے 1کلو 390گر ام چرس ، 235گر ام ہیر وئن ، شراب، 160روند کلا شنکو ف کے اور 300روند پسٹل 30بور بر آمد ،مقدمات درج

بدھ 25 مئی 2016 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران 09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1کلو 390گر ام چرس ، 235گر ام ہیر وئن ، شراب، 160روند کلا شنکو ف کے اور 300روند پسٹل 30بور کے بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم عارف شاہ کو گرفتار کرکے اس سے 1کلو 150گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت ملزم شاہ عمر ان کو گرفتار کرکے اس سے 125گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے 03ملزمان قیصر شہزاد ، شکیل احمد اور عبد الرحمن کو گرفتار کرکے ان سے 240گر ام چرس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے دوران گشت ملزم محمد فیا ض کو گرفتار کرکے اس سے 110گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ کورال پولیس نے ریسکیو 15کی اطلا ع پر ملزم بشیر احمد سے 5ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے۔

جبکہ دو ملزمان عبدالر شید اور ریا ض احمد کو گرفتار کرکے ان سے 160روند کلا شنکو ف اور 300روند پسٹل 30بور کے بر آمد کرلیے۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اور اشتہا ری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :