وزیراعلیٰ کا زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کی جائے حادثہ کا اچانک دورہ ،جاں بحق مزدوروں کیلئے فاتحہ خوانی کی
گودام مالک جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو 30 لاکھ روپے فی کس ادا کرے گا:شہبازشریف میرا آپ سے وعدہ ہے کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا:وزیراعلیٰ
بدھ 25 مئی 2016 21:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج قائداعظم انٹرچینج ،مناواں کے قریب زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کی جائے حادثہ کا اچانک دورہ کیا اورمزدوروں سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔وزیراعلیٰ نے دیوار گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پرجاں بحق مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جائے حادثہ پر موجود مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔میری اورپنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے غم میں پوری طرح شریک ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.