حکومت کے اینٹی ڈمپنگ ٹریبونل نے پاکستان سٹیل ملز کی لوہے اور مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگانے کی اپیل مسترد کردی ہے، سینیٹر تاج حیدر
بدھ 25 مئی 2016 21:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ کی انڈسٹریز اور پروڈکشن کی مجلس قائمہ کے رکن سینیٹر تاج حیدر نے اس ا مر پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کے اینٹی ڈمپنگ ٹریبونل نے پاکستان اسٹیل ملز کی لوہے اور اس کی مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگانے کی اپیل مسترد کردی ہے۔ اس سے قبل حکومت کا ٹیرف کمیشن بھی اسٹیل ملز کے اس جائز مطالبے کو رد کرچکا ہے۔
پی پی پی میدیا سیل سندھ سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک میں بیروزگاری اپنی انتہائی حدود کو چھو رہی ہے حکومت درآمد ی لابی کے ناجائز مفادات کو تحفظ دینے کی خاطر پاکستان اسٹیل ملز کو ہمیشہ کے لئے بند کرنے اور ہزاروں محنت کشوں کو بے روزگار کرنے کے درپے ہے۔(جاری ہے)
درآمدی لابی اتنی طاقتور ہوچکی ہے کہ انہوں نے 1.2بلین ڈالر مالیت کا بیرونی سرمایہ کاری کا توارکی اسٹیل ملز کا پراجیکٹ بھی دو سال سے بند کررکھا ہے اور پاکستان کی مارکیٹ میں درآمدی اسٹیل کے انبار لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے منظور شدہ پروگرام کو فنڈز کی بروقت فراہمی کو روک کر ناکام کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے باوجود بھی جب محنت کشوں کی انتھک کاوشوں سے پاکستان اسٹیل ملز اپنی پیداواری گنجائش کی 68فیصد پیداوار تک پہنچ گئی اور اس کے منافع میں چلنے کی منزل قریب آگئی تو کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے گیس کی سپلائی کے بارے میں فیصلے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے گیس کی سپلا ئی روک کر اسٹیل ملز کو بند کردیا گیا اور اب اس کے آدھے سے زیادہ محنت کشوں کو بیروزگار کرنے کے فیصلے کئے جارہے ہیں۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ حکمران بجائے ملک میں مزید صنعتیں لگانے، بند فیکٹریوں کو چلانے، ملکی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے آف شور کمپنیاں بنا کر ملکی دولت کو بیرون ملک لے جانے میں مصروف ہیں۔ ملک کو درآمد ی لابی کے منافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رواں سال کی پہلی ششماہی کے بارے میں رپورٹ کے مطابق ملک میں اس چھ ماہ کی مدت میں 2.6ارب ڈالر کی اسٹیل درآمد کی گئی ہے۔ رپورٹ میں اسٹیل کے شعبے کے متعلق ایک علیحدہ باب شامل کیا گیا ہے۔ اس باب میں جو تشویشناک صورتحال بتائی گئی ہے وہ ہم سب کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل ملز اور توارکی اسٹیل ملز کو گیس کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے اور مناسب شرح پر اسٹیل کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگا کر ملکی صنعت کو تحفظ دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.