لاہور پریس کلب اورالائیڈ سکول کی21 برانچز درمیان فیس میں رعائیت کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

بدھ 25 مئی 2016 21:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) لاہور پریس کلب اورالائیڈ سکول کے درمیان ممبران کے بچوں کوفیس میں پچیس فیصد ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد شہبازمیاں نے کہاہے کہ منتخب گورننگ باڈی نے ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کا تہیہ کر رکھاہے جس میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں نجی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے فیسوں میں رعائت کے معاہدات کئے جارہے ہیں اور آ ج الائیڈ سکول کے ساتھ بھی معاہدہ طے پاگیاہے جس کے مطابق الائیڈ سکول کی21 برانچز میں بچوں کو فیس میں پچیس فیصدرعائیت دی جائے گی جبکہ سیکورٹی اور داخلہ فیس بھی معاف ہوگی ۔

تقریب میں سیکرٹری پریس کلب شاداب ریاض، الائیڈ سکول کے ڈائریکٹرسجاد چیمہ،اور ممبران کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

الائیڈ سکول کے ڈائریکٹر سجاد چیمہ نے اس موقع پر کہاکہ وہ صحافی برادری کے ساتھ مل کرتعلیم کے فروغ کی جدوجہد کریں گے تاکہ سب کو ترقی کرنے کے برابرمواقع میسر آئیں۔ انھوں نے بتایاکہ الائیڈسکول کی راوی روڈ، گرو مانگٹ روڈ، باغبانپورہ، پاکستان منٹ، داروغہ والا، دل محمد روڈ گوالمنڈی، فلیمنگ روڈ، حسین کیمپس، قینچی امرسدھو، کاہنہ کیمپس، فیض پور کیمپس، الرحمٰن گارڈن کیمپس، میاں چنوں، تاندیانوالہ، سٹی کیمپس حافظ آباد، اوکاڑہ کیمپس دیبالپور چوک، دیبالپور کیمپس، جھنگ، میاں چنوں، پاکپتن اور حجرہ شاہ مقیم شاخوں میں یہ رعایت دستیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :