سندھ ریزرو پولیس اہلکاروں کا دوسرے دن بھی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ، حلیم عادل شیخ کی شرکت

انہیں روزگار سے نکال کر حکومت ان سب کو دہشتگرد بنانا چاہتی ہے، ، کوئی بھی ایسا طبقہ نہیں ہے جو حکومت کے ظلم سے محفوظ ہو ،حلیم عادل شیخ

بدھ 25 مئی 2016 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ ریزرو پولیس کے اہلکار ٹریننگ یافتہ ہیں انہیں گولی بھی چلانے آتی ہے بم بھی چلانا آتا ہے ان سے بچنا بھی آتا ہے یہ 1800لوگ ٹریننگ مکمل کرچکے ہیں سندھ میں پہلے ہی بیروزگاری سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اب یہ لوگ بھی جب بیروزگار ہوگئے ہیں تو یاں دہشتگرد بنیں گے یا لوٹ مار کریں گے جس کا سہرا حکومت کے سر جاتا ہے کیوں کہ اس وقت کے افسران نے ان سے کروڑوں روپے لیکر انہیں نوکریاں دیں ان کے پئسے کہا گئے آج جب انہیں نکالا گیا ہے تو وہ لوگ ظاہر نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ریزرو پولیس کے اہلکاروں کے احتجاج میں دوسرے دن شرکت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ قوم کا سرمایہ ہیں اس ملک کا مستقبل ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس شہر میں اس ملک میں کوئی ایسا طبقہ نہیں ہے جو حکومت کی پالیسیوں سے خوش ہو سندھ کے کونے کونے سے آئے ہوئے یہ جوان آج دوسرے دن یہاں گرمی میں اپنے حقوق مانگ رہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور کوئی پوچھے گا بھی کیوں ، کیوں کہ جن لوگوں نے ان اہلکاروں سے پیسے لئے ان کا تعلق انہی سے ہی جا ملتا ہے اصل کاروائی تو اس مافیا کے خلاف ہونی چاہیئے جو پئسے لیکر نوکریاں بیچتے ہیں آج ان افسران کے جھگڑے میں یہ غریب لوگ پس رہے ہیں جہاں کرپشن ایک طرف ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے وہیں یہ چند مافیامل کر اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس ملک کو ان لٹیروں سے پاک کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف ان مظاہریں کے ساتھ ہے اور ہم انہیں بھرپور یقین دہانی کراتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہر جگھ کھڑے رہیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ توصیف ہوتی ، طاہرنیازی ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :