پنجاب اسمبلی نے تیسرے پارلیمانی سال کے 100 ایام پورے کر لئے

چوتھے پارلیمانی سال کا کیلنڈر جاری ،8سیشنز کے ذریعے مطلوبہ ایام پورے کئے جائینگے

بدھ 25 مئی 2016 21:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) پنجاب اسمبلی نے تیسرے پارلیمانی سال کے 100ایام پورے کر لئے ۔تیسرے پارلیمانی سال میں مجموعی طور پر 7سیشنزمیں 100ایام مکمل کئے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ۔ جسکے مطابق 22واں سیشن 10جون 2016،23واں سیشن 4 اگست 2016،24واں سیشن 26ستمبر2016،25واں سیشن24نومبر2016،26واں سیشن16جنوری2017،27واں سیشن27فروری2017،28واں سیشن13اپریل2017،29واں سیشن15مئی2017ء کو منعقد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :