پشاور کے ضلع کونسل نے بجٹ میں کٹوتی پر تشویش کا اظہار،دھرنے کافیصلہ
اپوزیشن و حکومتی ممبران نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلدیاتی نظام کو مذاق قراردے دیا
بدھ 25 مئی 2016 21:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پشاور کے ضلع کونسل نے بجٹ میں کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیاجبکہ پشاور میں ڈبلیوایس ایس پی کے کنٹریکٹ کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اپوزیشن اور حکومتی ممبران نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلدیاتی نظام کو مذاق قراردے دیا۔
پشاور کے مضافاتی علاقے لڑمہ سے کامیاب ہونیوالے آزاد امیدوار ملک گل افضل نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے بعد گزشتہ روز ضلعی اسمبلی اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اپوزیشن کی سیٹوں میں بیٹھ گئے۔ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ممبران نے بجٹ میں کٹوتی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ ایم پی ایز کو ناراض نہ کرنے کیلئے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ایسا کررہے ہیں کلاس فور ملازمین کی نوکریاں بھی ان کو دی جارہی ہے ہسپتالوں اور تعلیم کا نظام درہم برہم ہے ان کے پاس کسی قسم کا اختیار نہیں ہے ایک سال تک انہوں نے یہ رونا رویا کہ ان کی بے عزتی نہ کی جائے اور اب ان کو دی جانے والی فنڈز کو بھی کم کیا جارہا ہے اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی تو عوام سے چھپ جاتے ہیں لیکن وہ چھپ بھی نہیں سکتے عوام سے جھوٹ کے وعدے کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.