بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں سندھ ریزرو پولیس کے برطرف اہلکاروں کی جانب سے کئے گئے احتجاج کا نوٹس

پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی بھی کسی سے روزگار چھیننے کی شروعات یا اس کی حمایت نہیں کی ہے، بھٹو زرداری

بدھ 25 مئی 2016 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں سندھ رزرو پولیس کے برطرف اہلکاروں کی جانب سے کئے گئے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں کیس ٹو کیس معاملے کا حل نکالا جائے،جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی بھی کسی سے روزگار چھیننے کی شروعات یا اس کی حمایت نہیں کی ہے ، میرٹ کے بنیاد پر مستحقین کو نوکریاں دینے کے پاداش میں آمروں اور ان کی باقیات نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو سمیت پارٹی کی قیادت کوعدالتوں تک پہنچایا،بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ ایک وزارتی کمیٹی بنائی جائے جو کیس ٹو کیس بنیاد پر اس معاملے کا حل نکالے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کسی سے بھی تمام ضوابط اور میرٹ کی اہلیت کے بعد دی جانے والی نوکریاں چھیننے کی ذمیداری کبھی نہیں لے گی، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ جو بھی ضوابط کی خلاف ورزی اور غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہو اس کو قانونی گرفت میں لا کر سزا دینی چاہیے لیکن جن غریب سپاہیوں نے میرٹ کے تمام تقاضے پورے کیے ہوں اور پھر جسمانی تربیت بھی حاصل کی ہو ان کو دوسروں کی سزا نہیں ملنی چاہیے۔