ملک کوآگے لیجانا ہے تو حکمرانوں کو قول وفعل میں تضاد ختم کرنا ہوگا ،جمہوری حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ،مسائل میں اضافہ اور کرپشن کے تحفے دیئے ہیں

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کابیان

بدھ 25 مئی 2016 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کوآگے لیجانا ہے تو حکمرانوں کو قول وفعل میں تضاد ختم کرنا ہوگا ،جمہوری حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ،مسائل میں اضافہ اور کرپشن کے تحفے دیئے ہیں ،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا عذاب عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے ،ملک میں مالی ،اخلاتی اور سیاسی کرپشن کرنیوالوں کا راج ہے ،ایسے حکمران بھلا عوام کی کیا خدمت کرینگے ،جھوٹے وعدے اور دلاسے سے مسائل حل نہیں بلکہ اضافہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے کرپشن کے باعث پیدا ہونیوالا بچہ بھی ہزاروں کا مقروض ہوتا ہے ،ملک کو نوچ نوچ کر کھانے والے عیش وعشرت کی زندگی گذار رہے ہیں ان کے خلاف کوئی قانون کی گرفت کرنیوالا نہیں ہے ،عوام تعلیم ،انصاف ،صحت اور روزگار چاہتے ہیں مگر مظلوم غریب عوام ان سے محروم ہیں جو جمہوریت کے خلاف عمل ہے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیاست سے دین کو نکال دیا جائے تو چنگیزیت رہ جاتی ہے ،اور آج ملک میں چنگیزیت کی سیاست کا دور دورہ ہے ،عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر نہیں ہے حکمرانوں نے تعلیم ،صحت اور انصاف کو امیر اور غریب میں تقسیم کردیا ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہ سودی نظام عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،قرآن وسنت کی روشنی میں سود کا کاروبار حرام اور سودلینے اور دینے والا دوں جہنمی ہیں ،علماء کرام سود کے کاروبار کے حوالے سے حکمرانوں کو آئینہ دیکھائیں تاکہ سود کی لعنت سے ملک کو نجات دلائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :