گلگت میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش میں مسلح چینی باشندہ گرفتار ، دہشتگردی ایکٹ کے تحت سوست تھانے میں مقدمہ درج

بدھ 25 مئی 2016 21:25

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) گلگت میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران مسلح چینی باشندے کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سوست تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوپولیس ترجمان مبارک جان کے مطابق چینی باشندہ جیانکیو وانگ ( wang jianqiu) پاسپورٹ نمبر E48997648 خنجراب کے راستے غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے چین جانے کی کوشش کررھا تھا جس پر پولیس نے گرفتار کرلیا ملزم سے 9 ایم ایم پستول چار عدد 200 گولیاں دو عدد کمپاس اور نقشہ بھی برآمد ہوا ہے ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سوست تھانے میں مقدمہ درج کیا گیاہے اور مزید تحقیقات کے لیے گلگت منتقل کیا گیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق چینی باشندہ 13 مئی کو پاکستان آیا تھا اور واپسی پر اسلحہ لیکر غیر قانونی طور پر اپنے وطن میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :