آسیہ اسحٰق کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر28جنوری کوعہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا،پارٹی سے کسی کے جانے سے پرویز مشرف کے مشن پر فرق نہیں پڑتا
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجدکا بیان
بدھ 25 مئی 2016 21:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد نے کہاہے کہ آسیہ اسحٰق کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر28جنوری 2016کوعہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔ان کو سبکدوش کئے جانے کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کیاگیاتھا۔وہ اے پی ایم ایل یا پارٹی سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی ترجمان نہیں رہی تھیں،پارٹی سے کسی کے جانے سے پرویز مشرف کے مشن پر فرق نہیں پڑتا،ہم مخلص لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ثابت کردیا وہ پرویزمشرف سے نہیں،عہدوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔
پرویز مشرف سے محبت کرنے والے لوگوں کو ساتھ لے کر پارٹی کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اے پی ایم ایل کے راہنماؤں کے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے پراپنے ردعمل پر مبنی بیان میں کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آسیہ اسحٰق آل پاکستان مسلم لیگ یا جنرل(ر)پرویز مشرف کی ترجمان نہیں تھیں،انہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بنا پر چار ماہ قبل ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آسیہ اسحٰق کے حواریوں کو بھی انہی وجوہات کی بنا پر پارٹی سے نکالا جارہا تھا۔ ان لوگوں کے پارٹی چھوڑ کر جانے سے صاف ظاہر ہوگیا کہ یہ پرویز مشرف کے مشن سے مخلص نہیں تھے۔ان لوگوں کو عہدے عزیز تھے۔ یہ اچھا ہوا کہ ان لوگوں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ یہ لوگ پارٹی کے لئے فائدہ مند نہیں تھے بلکہ مفادات کی خاطر ہمارے مشن کو نقصان پہنچا سکتے تھے۔انہوں نے مزید کیا کہ کسی کے جانے سے پارٹی رکے گی نہیں بلکہ’’ سب سے پہلے پاکستان ‘‘کے نظریے کو ماننے والے مخلص اور پرویز مشرف سے محبت کرنے والے پارٹی راہنماؤں کے ساتھ مل کر قومی مشن کو آگے بڑھائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.