لاہور،سٹی ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کی افادیت بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے5روزہ ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کردیا

بدھ 25 مئی 2016 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کوٹریفک قوانین بارے آگاہی اورعوام کے محفوظ سفر کیلئے سٹی ٹریفک پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں میں ہیلمٹ کے استعمال کی افادیت بارے شعور اجاگر کرنے اور پابندی یقینی بنانے کیلئے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے الحمراء چوک مال روڈ پر5روزہ آگاہی کیمپ کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلیم شجاع، سنیئر افسران اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افرادبھی موجود تھے۔سی ٹی او نے شہریوں میں روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک شعور بیداری پمفلٹس تقسیم کےئے اور آگاہی لیکچر بھی دیا۔انہوں نے ہیلمٹ کے استعمال کی افادیت بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ استعمال کرکے کسی بھی ممکنہ حادثے کی صورت میں نقصان سے بچا جا سکتا ہے ،شہری موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں شہر بھر کی اہم شاہراؤں پر آگاہی سٹیمر لگائے جا رہے ہیں سڑکوں اور چوکوں میں موجود وارڈنز شہریوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے لوگوں کو ایجوکیٹ بھی کر رہے ہیں،شہریوں نے ٹریفک پولیس کی روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل پیرا ہونے کی تلقین کریں۔

متعلقہ عنوان :