امریکی صدر کا پاکستان میں کاروائیاں جاری رکھنے کا بیان کھلی جارحیت ہے‘محمد اشرف آصف جلالی

حکمران محض رسمی احتجاج پر اکتفا نہ کریں بلکہ ایک خود مختار قوم اور خود مختار ملک کی حقیقی ترجمانی کریں‘امیر تحریک لبیک یارسول

بدھ 25 مئی 2016 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے امیر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ امریکی صدر کا پاکستان میں کاروائیاں جاری رکھنے کا بیان کھلی جارحیت ہے، حکمران محض رسمی احتجاج پر اکتفا نہ کریں بلکہ ایک خود مختار قوم اور خود مختار ملک کی حقیقی ترجمانی کریں۔امریکی صدر اوبامہ کی طرف سے پاکستان کو دی گئی دھمکیوں کے ردّ عمل میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے معذرت خواہانہ رویہ سے امریکہ پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ رہا ہے پاکستان کی خود مختاری داوٴ پر لگاکر ترقی کے خواب دیکھنا سوائے حماقت کے کچھ نہیں ہے۔

امریکہ کی مختلف ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پوری دنیا میں انتشار کا باعث ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں امریکا باری باری تمام مسلم ممالک میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیو ورلڈ آرڈر کا راستہ ہموار کرنے کے لئے امریکہ مسلم ممالک میں آتش و آہن کے کھیل کو ہوا دے رہا ہے۔ اپنا اسلحہ بیچنے کے لئے امریکہ نے اسلامی ممالک کے درمیان مسائل کھڑے کر دئیے ہیں ایسی گھمبیر صورت حال میں امت مسلمہ کا مستحکم بلاک ناگزیر ہے۔ مسلم حکمرانوں کو جان لینا چاہئے کہ امریکہ کسی مسلمان ملک کا دوست نہیں ہو سکتا ہے وہ تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پہ چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :