پشاور،نظامت لائیوسٹاک میں اکرام ﷲ خان گنڈپورکے صاحبزادی کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

بدھ 25 مئی 2016 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت سرداراکرام اﷲ خان گنڈاپور کی حال ہی میں وفات پاجانے والی جواں سال صاحبزادی کے ایصال ثواب کے لئے محکمہ زراعت ،لائیوسٹاک ،ماہی پروری اورامدادباہمی کے زیراہتمام ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک کے دفتر میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک محب اﷲ خان ،سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک جمیل احمد خان، ڈی جیز لائیوسٹاک ،زراعت، واٹر مینجمنٹ ،ماہی گیری ودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی اور سردار اکرام اﷲ خان گنڈاپور کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت مانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :