مشیر مواصلات وتعمیرات کے پی کے سے ٹھیکیداروں کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 25 مئی 2016 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبرایوب خان سے بدھ کے روز ان کے دفتر پشاورمیں ٹھیکداروں کے ایک وفدنے ملاقات کی ۔جس میں انہوں مطالبہ کیاکہ مختلف جاری سکیموں میں محکمہ انٹی کرپشن نے جوریکوری کی تھی وہ محکمہ کے اکاؤنٹ میں جمع کی جائے تاکہ وہ ریکورشدہ رقم انہی سکیموں پر خرچ کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا توٹھیکداروں اورمحکمہ کو اضافی مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔وفد سے باتیں کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ترقیاتی سکیموں کو معیاری اوربروقت تکمیل پر اپنی پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں لہٰذا وہ مطمئن رہیں ۔اگر کسی کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی کی ہوئی ہوگی تو اس کاازالہ کیاجائیگا۔ ریکورشدہ تمام رقم مروجہ قانونی طریقے کے مطابق محکمہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی بھر پور کوشش کی جائیں۔ ٹھیکداروں کے وفد سے مذکورہ رقم محکمہ اکاؤنٹ میں جمع نہ کرنے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کاارادہ بھی ظاہرکیا۔

متعلقہ عنوان :