پنجاب میں بی سی جی سر نجز کا وافر سٹاک موجود ہے ‘ترجمان محکمہ صحت پنجاب

بدھ 25 مئی 2016 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ میں بی سی جی سر نجز کی کمی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور ای پی آئی کے صوبائی سٹور میں بی سی جی سر نجز کا وافر سٹاک موجود ہے جوماہا نہ اوسط تخمینے کے مطابق کم از کم دو ماہ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔

(جاری ہے)

مزید براں اضلاع کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے سٹاک کی موجودہ صورتحال بارے فوری طور پر تحریری رپورٹ بھیجیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مزید 10لاکھ بی سی جی سرنجیں خرید ی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :