پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا27مئی کو اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے یوم اپیل منانے کا اعلان

بدھ 25 مئی 2016 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن دیگر صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی طرز پر آل پاکستان سیکرٹریٹ کو آرڈنیشن کونسل اسلام آباد کے فیصلے کی روشنی میں کل پنجاب سول سیکرٹریٹ میں یوم اپیل بھر پور طریقے سے منائے گی جس میں سیکرٹریٹ کے ملازمین وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ،وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے میڈیا کے ذریعے اپیل کریں گے کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے 50%بڑھائی جائیں تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کئے جائیں تمام ملازمین کی تنخواہیں و مراعات یکساں کی جائیں منجمد شدہ سیکرٹریٹ الا ؤئنس کو غیر منجمد کر کے 20%کی بجائے موجودہ شرح پر 50%کیا جائے ہاوس رینٹ موجودہ پے سکیلز کے مطابق کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری ملازم کے ایک بچے کو ملازمت دی جائے اور درجہ چہارم ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے اس بات کا فیصلہ ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت رانا محد نثار احمد نے کی تمام عہدیدران سمیت ایگزیکٹو ممبران کی کثیر تعد نے اجلاس میں شرکت کی ۔اس موقع پر پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ جس طرح اس حکومت نے 28مئی 1998ء کو قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے تھے اور پاکستان کو دنیا کے پہلے اسلامی ایٹمی ملک کا اعزاز دلوایا تھا اسی طرح اس بار حکومت سرکاری ملازمین کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات مان کر معاشی دھماکہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :