مشیر صحت نے لاہور جنرل ہسپتال میں سٹیج اداکار جاوید کوڈو کی عیادت کی

جاوید کوڈو کا علاج سپیشل میڈیکل بورڈ کررہا ہے،حالت بہتر ہورہی ہے‘خواجہ سلمان رفیق

بدھ 25 مئی 2016 20:33

مشیر صحت نے لاہور جنرل ہسپتال میں سٹیج اداکار جاوید کوڈو کی عیادت کی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے بدھ کے روز لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج معروف سٹیج اداکار جاوید عرف کوڈو کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے انہیں فراہم کی جارہی علاج معالجہ کی سہولیات بارے تفصیلات معلوم کیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے ڈاکٹرز کو ہردلعزیز فنکار کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

ڈاکٹرز نے مشیر صحت کو بتایا کہ گزشتہ روز برین ہیمبرج کے بعد جاوید عرف کوڈو کوہسپتال لایا گیا تھا جن کے علاج کے لئے وزیراعلی پنجاب کے حکم پر محکمہ صحت نے فوری طور پر سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جس کی نگرانی میں مریض کا علاج کیا جارہا ہے اور جاوید کوڈو کی حالت بہتر ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :