پشاور،دہشت گردوں کاایف سی کی گاڑی پر حملہ،کرنل سمیت عامر سمیت دوجوان شہید ہوگئے

بدھ 25 مئی 2016 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پشاورکے علاقہ رنگ روڈ پر تھانہ فقیر آباد کی حدود میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پرحملے کے واقعے میں ایک افسر سمیت تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی حکام کے مطابق ایف سی کے اہلکار قاضی کلے سے سنگل کیبن گاڑی میں رنگ روڈ پر جارہے تھے کہ لعل دین کالونی کے قریب فائرنگ کی گئی حملہ آور سی سی 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے جن کی تعداد تین تھی حملہ آوروں نے نائن ایم ایم کے اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کی وقوعہ کی جگہ سے 14 گولیاں کے خول ملے شہید ہونے والوں میں اایف سی ڈسٹرکٹ افسر کرنل عامر بادشاہ اور دو جوان شامل ہیں جن کی شناخت گل رحمن اور گل رسول کے ناموں سے ہوئی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے ایس ایس پی اپریشن عباس مجید مروت کے مطابق پولیس نے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ایف سی کی گاڑی رنگ روڈ سے جا رہی تھی حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :