پولیس نے شہر میں قبضہ گروپوں اور جرائم پیشہ افراد کی فہرست تیار کر لی جبکہ تمام افراد کی نظربندی کیلئے ڈی سی او کو خط بھی لکھ دیا

بدھ 25 مئی 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) پولیس نے شہر میں قبضہ گروپوں اور جرائم پیشہ افراد کی فہرست تیار کر لی جبکہ تمام افراد کی نظربندی کیلئے ڈی سی او کو خط بھی لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی مرتب کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں 101 جرائم پیشہ افراد شہریوں کی جائیدادوں پر قبضے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدنام زمانہ قبضہ گروپوں میں صابو، جھنڈو، منشا گھم گروپ، طاری شاہ، جانو، ببی، بارا، جانا، مٹھا گروپ، کھومے شاہ، موبا، ڈانگی، کاں گجر، پارس، باوا، وکی، جاکا گروپ ، منشابم، گڈو، راجو، کالا، با، پانا، جیدا، بھٹو، لاوا، کالی، پرنی، شانی اور دیگر گروپ بھی شامل ہیں رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد کی نظربندی کیلئے ڈی سی او کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :