ہائیکورٹ نے خواجہ حسان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو بحث کے لیے طلب کرلیا

خواجہ حسان ایل ڈی اے سمیت مختلف اعلی عہدوں پر فائز رہے اس کے باوجود انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی ‘درخواست گزار

بدھ 25 مئی 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ حسان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار زبیر خان نیازی کے وکیل شیراز ذکا ء نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان ایل ڈی اے سمیت مختلف اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز رہے لیکن اس کے باوجود انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی حالانکہ قانون کے تحت سرکاری عہدہ پر فائز رہنے والا شحض 2 سال تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہخواجہ حسان کو نااہل قرار دیا جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں۔ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا اختیار صرف ریٹرننگ آفیسر کے پاس ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا ء کوبحث کے لیے طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :