الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے ماس کمینیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سائبر کرائم کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

بدھ 25 مئی 2016 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) الخدمت فاؤنڈیشن نے لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد طالبات میں سائبر کرائمز کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔اس پروگرام کے مہمانانِ گرامی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر مشتاق مانگٹ،سینئرانویسٹیگیٹر ایف آئی اے سائبر کرائم رضوان ارشد،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم شاہد حسین ،کمسن آئی ٹی پروفیشنل محمدہزیر اعوان اور چیئرپرسن ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر انجم ضیا تھے جبکہ طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔

رضوان ارشد اور شاہد حسین نے بتایا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے حوالے سے قانون سازی کرنے کی اشد ضرورت ہے اس ضمن میں انھوں نے ہمسایہ ملک بھارت کی مثال دی جو اس حوالے سے پہلی پالیسی سن 2000 میں مرتب کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں کم عمر ترین آئی ٹی پروفیشنل ہزیر اعوان نے بھی انٹرنیٹ کے استعمال میں لاپرواہی کے حوالے سے اس کے نقصانات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تھوڑی سی احتیاط سے ہم کسی بھی بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

چیئرپرسن ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر انجم ضیا نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے بالکل بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حوالے سے نوجوانوں کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :