وزیراعلیٰ کی پنجاب اسمبلی آمد،اراکین اسمبلی سے ملاقات اوراجلاس میں شرکت

ایوان آمد پروزیراعلیٰ شہبازشریف کا پرجوش استقبال،’’شیر آیا،شیر آیا‘‘ کے نعرے

بدھ 25 مئی 2016 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف آج پنجاب اسمبلیگئے اوروزیراعلیٰ نے اپنے چیمبر میں اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ اڑھائی گھنٹے تک پنجاب اسمبلی میں موجود رہے۔وزیراعلیٰ جب اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں آئے تو اراکین اسمبلی نے ان کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور’’شیر آیا،شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے اورڈیسک بجائے۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔وزیراعلیٰ نے اسمبلی چیمبر میں اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے۔ گزشتہ 3 برس کے دوران فلاح عامہ کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں آئندہ 2 برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ مسلم لیگ (ن) اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں علی عباس،سید حسین جہانیاں گردیزی،چوہدری سرفرازافضل،حنیف جٹ،رانا لیاقت علی،رانا محمد ارشد،شوکت منظورچیمہ،توفیق بٹ،سیف الملوک کھوکھر،فیضان خالد ورک،ارشد ملک،رخسانہ کوکب، ڈاکٹر فرزانہ نذیر،شمیم اختر،سلمیٰ شاہین بٹ ،نسرین جاوید،ڈاکٹرنجمہ افضل اورفاطمہ فریحہ شامل تھیں۔

اس موقع پرایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی موجود تھے ۔ (ن) لیگ نے تین سال گزر جانے کے با وجود ابھی تک فل ٹائم وزیر خارجہ نہیں لگایا ہے یہ اہم ترین وزارت وزیر اعظم نے اپنے پاس رکھی ہوئی ہے خود وہ ملک میں موجود نہیں ہوتے،طارق فاطمی اور سرتاج عزیزجیسے چلے ہوئے کار توسوں سے کام چلا رہے ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے۔