وزیراعلیٰ کا زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کی جائے حادثہ کا اچانک دورہ ،جاں بحق مزدوروں کیلئے فاتحہ خوانی کی
گودام مالک جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو 30 لاکھ روپے فی کس ادا کرے گا‘ پنجاب حکومت جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اوران کے یتیم بچو ں کی دیکھ بھال کرے گی اوران کے سر پر دست شفقت رکھے گی‘گودام مالک کی فوری گرفتاری کا حکم،متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کیساتھ فیکٹری مالک کیخلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی‘قانون کا آہنی ہاتھ اس غیر قانونی کام کرنے والے اورمعصوم مزدوروں کی زندگیاں چھیننے والوں کے گریبان تک ضرور پہنچے گا‘میرا آپ سے وعدہ ہے کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف
بدھ 25 مئی 2016 20:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج قائداعظم انٹرچینج ،مناواں کے قریب زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کی جائے حادثہ کا اچانک دورہ کیا اورمزدوروں سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔وزیراعلیٰ نے دیوار گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پرجاں بحق مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جائے حادثہ پر موجود مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔میری اورپنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے غم میں پوری طرح شریک ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.