وزیراعظم نواز شریف سوات کے بعد بونیر اور مالا کنڈ ڈویژن کا دورہ کریں گے

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا اجلاس سے خطاب

بدھ 25 مئی 2016 19:01

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سوات کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے بونیر سمیت دیگر اضلاع اور مالا کنڈ ڈویژن کے دورے کریں گے، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ذریعے حقیقی تبدیلی مسلم لیگ (ن) لارہی ہے، ہم باتیں نہیں عوام کی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔

وہ بدھ کو مسلم لیگ (ن) ضلع بونیر کے صدر حاجی سرزمین خان کی رہائشگاہ پرمنعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرضلعی صدرحاجی سرزمین خان،جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان خان،مسلم لیگی رہنما مامبر باچا، فضل المعبودخان، ارشاد خان، لیاقت خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ضلع بونیر، مسلم لیگ (ن)کے قائدین نے اپنے گلے شکوے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بونیرکے عوام وزیراعظم محمد نوازشریف اور انجینئر امیر مقام پر بھرپور اعتمادکا اظہارکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارٹی کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی عزت اور وقار ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔ تمام کارکنوں کادل سے احترام کرتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ بونیر کوہمیشہ اپنادوسراگھر سمجھا ہے۔ انہوں نے سالارزئی کیلئے جوڑکے مقام پر 132 کے وی اے گرڈسٹیشن کی منظوری کا بھی اعلان کیا اورکہاکہ اس منصوبہ پر جلد کام کاآغازکردیاجائیگا۔

اس کے علاوہ سوئی گیس کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف کو جلد بونیر کادورہ کراؤں گاجوضلع بونیرکے ترقی کیلئے منصوبوں کااعلان کرینگے۔ مسلم لیگ(ن)کے قائدین نے کہاکہ انجینئرامیرمقام ہمارے سر کے تاج ہیں، انکی قیادت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ سیاست میں جینا اور مرنا انجینئر امیر مقام کے ساتھ ہے۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بونیرکوترجیحی بنیادوں پرسوئی گیس فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انشاء اللہ میری ضلع بونیرکی ماہ بہنیں جلدسوئی کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔