Live Updates

تین برس بعد تین دیہات کیلئے پن بجلی کے معمولی منصوبے بنانا عمران خان کا عوام سے سنگین مذاق ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بیان

بدھ 25 مئی 2016 19:01

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنے حکمران عمران خان کا دیدار نصیب ہونے پر مبارک ہو، تین برس بعد تین دیہاتوں کیلئے پن بجلی کے انتہائی معمولی منصوبے بنانا عمران خان حکومت کا عوام سے سنگین مذاق ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کے پی کے میں لگائے جانے والے ایک ارب درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے جو کسی کو نظر نہیں آتے۔

نقل کیلئے بھی عقل چاہئے، کے پی کے حکومت وفاقی حکومت کی نقل کرنے میں بھی ناکام رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کا ناکام حکمران اپنی نالائقی چھپانے کیلئے مرکزی حکومت کو ٹارگٹ کرتا ہے، بہتان تراشی اور جھوٹ کی سیاست عمران اینڈ کمپنی کو نامراد رکھے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات