پاکستان نے اٹلی کے ساتھ آگسٹا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو139ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے

بدھ 25 مئی 2016 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) پاکستان نے اٹلی کی کمپنی کے ساتھ آگسٹا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو139ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اٹلی کی کمپنی لیونارڈو فنمکینیکا کے ساتھ آگسٹا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو139ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اطالوی سفیر سٹیفانو پونٹی کوروو بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ لاجسٹک سپورٹ اور تربیتی پیکج سمیت متعددمراحل پر مشتمل ایک تجدیدی پروگرام کا حصہ ہے ۔ آگسٹا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو139ہیلی کاپٹر جن کی ترسیل 2017میں متوقع ہے کو ملک بھر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیلئے استعمال کیا جائیگا۔گیارہ آگسٹا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو139ہیلی کاپٹر پہلے سے ہی پاکستان میں پہلے سے ہی موجود ہیں جن میں سے پانچ ائیرکرافٹ حکومت کی امداد اور اورٹرانسپورٹیشن کے فرائض کیلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :