کراچی ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ ملازمین کا احتجاج ،سندھ سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر دھاوا بول دیا

بدھ 25 مئی 2016 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) محکمہ بلدیات ضلع جنوبی کراچی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سندھ سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر دھاوا بول دیا ،جس کے بعد سندھ سیکرٹریٹ کے تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو محکمہ بلدیات ضلع جنوبی کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے احتجاج کے دوران سندھ سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر دھاوا بول دیا ،جس کے بعد سندھ سیکرٹریٹ تمام گیٹ بند کردیئے گئے ہیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی وہ ڈیوٹی پر نہیں جائیں گے ۔بلدیاتی ملازمین کے احتجاج کے باعث کراچی میں صفائی ستھرائی کا کام بند پڑا ہے ۔نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کے بلدیاتی ملازمین نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کیے اور ٹرک کھڑے کرکے سڑک بند کردی ہے ۔ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :