پاکستان میں چند این جی اوز حقیقی معنوں میں خدمت انسانی کیلئے کام کر رہی ہیں، ایڈو انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن کی تکمیل میں بے لوث کردار ادا کر رہا ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں ہمارے معاشرے انسانیت کی خدمت کی ا شدضرورت ہے
چیئر مین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کاایڈو آئی ہسپتال 26 ایریا گدوال کی افتتاحی تقریب سے خطاب
بدھ 25 مئی 2016 18:08
واہ کینٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) چیئر مین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں چند این جی اوزہیں جو حقیقی معنوں میں خدمت انسانیت کے لئے کام کر رہی ہیں، ایڈو کا ادراہ خدمت انسانیت کے عظیم مشن کی تکمیل میں بے لوث کردار ادا کر رہا ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں ہمارے معاشرے میں جس چیز کی شدت سے ضرورت ہے، بلا شبہ وہ انسانیت کی خدمت ہے،پاکستان آرڈیننس فیکٹری پاکستان کے اداروں میں سے بہترین ادارہ ہے جو دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھی پیش پیش ہے۔
فلاحی خدمات کو وسعت دینے کے لئے انفرادی اور بحیثیت کنبہ کا سربراہ ایڈو کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھا جائے گا، آنکھوں کے علاج کے ساتھ ساتھ بصارت سے محروم افراد کی تعلیم و تربیت ایڈو کا احسن اقدام ہے، خصوصی افراد ہماری توجہ کے متقاضی ہیں جب اﷲ ایک نعمت سے محروم کرتا ہے تو اس کی جگہ کئی نعمتیں عطا کر دیتا ہے،ایسے افراد کو ابھی تک اس معاشرے میں وہ مواقع میسر نہ آسکے جس کے وہ مستحق ہیں،انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.