برقی لائنوں کی مرمت کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی بندرہے گی ، کیسکو

بدھ 25 مئی 2016 17:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 26مئی کو سٹی گرڈکے سورج گنج بازار، انڈسٹریل گرڈسٹیشن کے نیو اورپشتون آبادایکسپریس فیڈروں سے صبح8بجے سے صبح11بجے تک نیزسٹی گرڈکے عالم خان ،سریاب گرڈکے لیاقت بازارایکسپریس اورمری آبادگرڈکے کاسی I فیڈروں سے صبح10بجے سے ایک بجے تک بجلی بندہوگی نیز اِسی روزشیخ ماندہ گرڈکے چشمہ، عمر اورسی ٹی ایس فیڈرسے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک اورسریاب گرڈکے انڈسٹریل فیڈرسہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

27مئی کومری آباد گرڈ کے کاسی II، انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاؤن ایکسپریس فیڈروں صبح10بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ سٹی گرڈکے پی اے ایف (PAF) فیڈر12بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز سورج گنج بازارفیڈرسے سہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :