اوکاڑہ میں پیسے نہ دینے پر مخالفین نے نوجوان رکشہ ڈرائیور کوتھانے میں زندہ جلا دیا
ارشد کی حالت تشویشناک ہے ٗ جان بچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں ٗ ڈاکٹرز
بدھ 25 مئی 2016 17:44
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) اوکاڑہ میں پیسے نہ دینے پر مخالفین نے نوجوان رکشہ ڈرائیور کوتھانے میں زندہ جلا دیا ۔رکشہ ڈرائیور نے رکشے کے پیسے دینے تھے جس پر مخالفین نے پولیس سے رجوع کیا تو پولیس ارشد کے بھائی کو لے گئی کہ وہ پیش ہو گا تو بھائی کو رہائی ملے گی۔
(جاری ہے)
بعدازاں ارشد پولیس سٹیشن میں پیش ہوا تو مخالفین نے پولیس کی ملی بھگت سے رکشہ ڈرائیور کو پولیس چوکی کے اندر ہی آگ لگا دی جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ارشد کے بھائی کا کہنا ہے کہ مخالفین نے لین دین کے تنازعہ پر پولیس چوکی کے اندر ہی ارشد کو آگ لگا دی جس سے وہ خطرناک حد تک جھلس گیا۔ہسپتال میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ارشد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اس کی جان بچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.