ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس کاچھاپہ،9ملزمان گرفتار،اسلحہ اورچرس برآمد

بدھ 25 مئی 2016 17:32

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) گومل یونیورسٹی پولیس کا عمر ٹاؤن ، اقبال ٹاؤن اور آڑا میں چھاپہ ، 5پستول ،2بندوق ،51کارتوس اور 170گرام چرس برآمد کرکے 9ملزمان گرفتار کرلئے۔ الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے عمر ٹاؤن ، اقبال ٹاؤن اور آڑا میں سرچ آپریشن اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران پولیس نے دو بندوقیں ، پانچ پستول اور 51کارتوس برآمد کرلئے ۔ پولیس نے 170گرام چرس برآمد کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :