پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 مئی 2016 17:08

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مئی۔2016ء) : امریکن سکالر ڈاکٹر مت ڈفی نے کہا ہے کہ سماجی ناانصافی کو ختم کرنے کیلئے میڈیا کے بین الاقوامی صحافتی ضابطہ اخلاق بنائے جائیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ”صحافت عوام کی فلاح کیلئے “ کے موضوع پرمنعقدہ سیمینارسیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ذکریاذاکر،یو ایس قونصل جنرل لاہور سے پبلک افئیرز آفیسرمس رچل چین، جمال غضنفر، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کینیسا سٹیٹ یونیورسٹی جارجیا امریکہ سے فل برائٹ سکالر ڈاکٹر مت ڈفی نے موضوع پر تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیا کس طرح نا انصافی، عدم برداشت اور کرپشن جیسی سماجی برائیوں کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے صحافیوں کو کئی مشکلات کا سامنا ہے ۔ ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے یو ایس ایمبسی اسلام آباد کے تعاون سے بہترین تقریب کے انعقاد کیلئے ڈاکٹر رچل چین کی کاوشوں کو سراہا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب یونیورسٹی ماس کمیونیکیشن اور ڈیویلپمنٹ سٹڈیز کے پروگراموں کیلئے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کی پارٹنر ہے۔

متعلقہ عنوان :