ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا قصہ خوانی اور دیگر بازاروں کا دورہ

بدھ 25 مئی 2016 16:14

پشاور۔25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے قصہ خوانی اور دیگر بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور دوکانداروں سے مل کر ان کو درپیش مسائل بارے معلومات حاصل کیں اور پولیس کی کارکردگی بارے پوچھ گچھ کی‘ بازاروں کے صدور اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں اور سیکیورٹی انتظامات میں پولیس کیساتھ تعاون کرنے پر بات چیت کی‘ ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ تاجربرادری کے تعاون کی بدولت شہراور بازاروں میں امن کی فضاء قدرے بہتر ہوئی ہے‘ امن قائم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :