چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مردان کا تخت بھائی بائی پاس روڈکا دورہ

بدھ 25 مئی 2016 15:24

مردان۔25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء)ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین افتخار علی مشوانی نے بدھ کو تخت بھائی بائی پاس روڈ کا معائنہ کیا ‘اس موقع پر متعلقہ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ تخت بھائی بائی پاس ایک اہم منصوبہ ہے جس میں تاخیر اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی‘ انہوں نے کہاکہ بائی پاس روڈ کیساتھ نہر کی دونوں جانب نئے سائیڈوال اور فٹ پاتھ بھی بنائے جائینگے تاکہ عوام کو آمدورفت میں کوئی دشواری نہ ہو ‘انہوں نے کہاکہ بائی پاس روڈ کے نزدیک آبادیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچائینگے‘اُنہوں نے کہا کہ بائی پاس روڈمنصوبے پر 80 کروڑ روپے خرچ کیے جائینگے۔