گلگت،سٹی ہسپتال کشروٹ میں نئے ڈائیلاسسز سنٹر کا افتتاح

بدھ 25 مئی 2016 15:24

گلگت ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت گلگت بلتستان حیدر خان نے سٹی ہسپتال کشروٹ میں نئے ڈائیلاسسز سنٹر کا افتتاح کیا ۔اس موقع پرڈائریکٹرصحت گلگت ریجن نظیم ،ایم ایس سٹی ہسپتال رشید احمداور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہاکہ 6 ماہ کے دوران گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مزیدڈائیلاسسز سنٹرزقائم کئے جائیں گے جس سے ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کو علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔