چین براعظم افریقہ میں تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ مکمل کرے گا

بدھ 25 مئی 2016 15:10

لوساکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) چین براعظم افریقہ کے درمیان ایک تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ مکمل کرے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے افریقہ کے ٹرانسپورٹ کے نیٹ ورک میں ایک جدید اور تیز رفتار ٹرین کا اضافہ ہو جائے گا، جس سے ملک کی ترقی پر خوشگواراثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات ایتھوپیا میں زمبیا کے سفیراورافریکن یونین میں مستقل نمائندے سوسان سکنیٹا نے یہاں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک چین کے ساتھ بڑے منصوبوں میں تعاون جاری رکھیں گے،تیزرفتار ٹرین کا منصوبہ ان میں سے ایک ہے

متعلقہ عنوان :