47ویں قومی اتھلٹکس چیمپن شپ میں نوجوان کھلاڑیوں کی پر فارمنس نئی امید ہے، اکرم ساہی

بدھ 25 مئی 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) اتھلیٹکس فیڈریشن جنرل(ر) اکرم ساہی نے کہا ہے کہ47ویں قومی اتھلٹکس چیمپن شپ میں نوجوان کھلاڑیوں کی پر فارمنس نے اتھلیٹکس کے میدان میں پاکستان کے لئے ایک نئی امید پیدا کر دہ ہے، نوجوان اتھلیٹس اپنا مقام بنانے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس بار کی قومی اتھلیٹکس چیمین شپ کے دوران نئے آنے والے اتھلیٹس نے متعدد ایونٹس میں سابق قومی چیمپنز کو نہ صرف شکست دی بلکہ متعدد نئے قومی ریکارڈز بھی بنائے گئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران کیا۔جنرل (ر)اکرم ساہی نے کہا کہ رواں ماہ کوئٹہ میں ہونے والی قومی اتھلیٹکس چیمپین شپ شرکاء کھلاڑیوں کی تعداد،انتظامات اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے حوالے سے کامیاب ترین چیمپین شپ تھی،پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن ایک حکمت عملی کے تحت جو نےئر کھلاڑیوں پر فوکس کر رہی ہے اسی حکمت عملی کے باعث اب ہمارے کھلاڑی عالمی مقابلوں کے لئے کوالیفائی کرنا شروع ہو گئے ہیں اور اللہ کے فضل سے اس بار ہمارے 3 کھلاڑی 19 سے 24 جولائی تک پولینڈ میں ہونے والی ورلڈ جونئیر اتھلیٹکس چیمپین شپ کے لئے منتحب ہوکر جا رہے ہیں اس سے قبل ہمارے پلےئر ز وائلڈکارڈکے زریعے اس طرح کے ایونٹ میں شرکت کرتے تھے جنرل اکرم ساہی نے بتایاکہ پا کستان کے ارشد ندیم(جیولن تھرو)،یاسر (جیولھ تھرو) اور محمد افضل(ٹرپل جمپ)وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے جونئیر اتھلیٹکس چیمپین شپ کے لئے اپنی محنت سے کوالیفائی کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان اتھلیٹکس نہ صرف ان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ ہر اس کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرے گی جس میں پاکستان کے لیے جیتنے او رآگے بڑھنے کا جذبہ ہو گا۔صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے 47 ویں قومی اتھلٹکس چیمپین شپ کے انعقاد میں تعاون پر بلوچستان کی صوبائی حکومت کے سر براہوزیر اعلی سردارثناء اللہ زہری گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اورکمانڈر سدرن کمانڈکی جانب سے موسی سٹیڈیم کوئٹہ میں قومی اتھلیٹکس چیمپین شپ کے انعقاد کے لئے بھرپور تعاون پر بلوچستان حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :