پاکستانی سینئر ، جونیئر ہاکی ٹیمیں رواں سال ایشیاء ،ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی،ڈائریکٹر نوید عالم

بدھ 25 مئی 2016 14:27

پاکستانی سینئر ، جونیئر ہاکی ٹیمیں رواں سال ایشیاء ،ورلڈ کپ میں شرکت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ نوید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سینئر اور جونےئر ہاکی ٹیمیں اس سال دسمبر میں ہونے والے ایشیاء اور ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہت اچھا نہیں یہی وجہ ہے، کسی بھی کھیل میں مہارت بہتریں ہوتی ہے مگر فٹنس کے بغیر مہارٹ کسی کام کی نہیں ہوتی،پی ایچ ایف رمضان المبارک اور اسکے بعد ملک بھر میں ہاکی کے ایونٹس کا انعقاد کرکے ملک بھر سے ہاکی کے ٹیلنٹ کوسامنے لے کر آئے گی۔

بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوید عالم نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف بر یگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری شہباز سینئرر اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ ایف بریگیڈئیر (ر) مسر ت اللہ خان کی ہدایت کی روشنی میں ملک بھر میں ہونے والے ہاکی ٹورنا مینٹس میں اْبھر کر سامنے آنے والے لڑکون کے کھیل کو مذید نکھارنے کے لئے طویل ٹریننگ کیمپ بھی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکی ان نئے لڑکو ں کو بھی ان کیمپس میں برابری کی سطح پر آکر اسی طرح ٹر یننگ کا موقع مل سکے جیسے اسوقت قومی سینئر اور جونےئر کھلاڑیوں کو حاصل ہے اور پھر ایک بڑے پول سے رواں سال دسمبر میں ہونے والے ورلڈکپ اور ایشیاء کپ میں شرکت کے لئے پاکستان کے لئے بہترین ٹیمیں سیلکٹ کی جا سکیں جو وہاں جا کر پاکستان کے لئے پرفارم کریں۔

(جاری ہے)

نوید عالم کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہت اچھا نہیں یہی وجہ ہے کہ پی ایچ ایف لڑکوں کو ایونٹس میں مشغول رکھ کر اور کیمپوں کے ذریعے کھلاڑیون کا فٹنس لیول بہتر کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور اسکے مثبت نتائج بھی آپکو جلد دیکھنے کو ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھیل میں مہارت بہتریں ہوتی ہے مگر فٹنس کے بغیر مہارٹ کسی کام کی نہیں ہوتی لہذا ہمیں سب سے پہلے اپنے لڑکوں کی ٹانگیں مضبوط کرناہونگیں اور پھر انکی ٹکنیک کو بہتر کرنا ہوگا جو کھلاڑی میچ کے درمیان ہی نہ ٹک سکیں ان کی ٹکنیک کس کام کی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز سینئردنیا کے بہتریں ہاکی پلئرز میں سے ایک پلےئر اور کپتان رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اس حقیقت کو جانتے ہوئے پاکستان ہاکی کے لئے بہترین منضوبہ بندی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :