فرانس میں مزدور قوانین کے خلاف احتجاج پٹرول کی قلت کا باعث

بدھ 25 مئی 2016 13:01

پیرس ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) فرانس میں مزدور قوانین کے خلاف احتجاج پٹرول کی قلت کا باعث بن گیاہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق ملک میں مزدور قوانین کے خلاف احتجاج کے باعث ریفائنریز میں پیٹرول کی پیدوار میں کمی آرہی ہے جس سے ملک میں پیٹرول کی قلت کاخدشہ پیش ہوگیا ہے۔پیٹرول کی ممکنہ قلت کے پیش نظرپیٹرول پمپس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ذرائع کا کہناہے کہ ملک کی3 بڑی آئل ریفائنریزکے ملازمین ہڑتال پرچلے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پیرس میں طلبانے مجوزہ مزودر قوانین کی خلاف احتجاج کیا تھا جس میں وزیر محنت کی جانب سے تجویزکردہ اصلاحات میں اضافی اوقات کار کی مد میں ملنے والے معاوضے کو 25 فیصدسے کم کرکے10 فیصد کرنے کا کہا گیا تھا۔ دوسری جانب فرانسیسی حکومت کاموقف تھاکہ اصلاحات بیروزگاری سے مقابلے کی خاطر متعارف کرائی جارہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افرادکوروزگار میسر آسکے۔