وینزویلا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اقتصادی بحران میں شدت کے بعد عوام کا احتجاج

بدھ 25 مئی 2016 13:01

کراکس ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) وینزویلا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے شروع اقتصادی بحران میں شدت کے بعد عوام سڑکوں پرنکل آئے۔ وینزویلین میڈیا کے مطابق صدر مکولس مادورو کی جانب سے ملک میں2 مہینوں کے لیے مزید ہنگامی حالت کے اعلان اور نئی حکومتی پالیسیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پرنکل آئے ہیں ۔حزب اختلاف کی جانب سے نکالی گئی ریلیوں میں حکومت خلاف نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر مشتعفی ہو جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے شروع اقتصادی بحران زور پکڑتا جا رہا ہے اور کفایت شعاری کی مہم کے آغاز کے بعد سرکاری ملازمین ہفتے میں صرف2 روز کام پر جا رہے ہیں۔ توانائی میں کمی کی وجہ سے صرف چار گھٹنے کے لیے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام تدابیر کے باوجود اقتصادی بحران میں کمی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔ بلند افراط زر اور کساد بازاری کی وجہ سے ملک میں غربت اور فاقہ کشی میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان سیاسی رسہ کشی بڑھتی جارہی ہے۔