کراچی ائیر پورٹ:کسٹم حکام کا پی آئی اے کے جہاز میں چھاپہ،27 کلوگرام ہیروئن برآمد

پرواز پی کے302کو آج صبح بیرون ملک روانہ ہونا تھا،ہیروئن کو 9 پیکٹوں میں جہاز کے واش رومز میں چھپایا گیا تھا،بین الاقوامی مارکیٹ میں پکڑی گئی ہروئن کی قیمت 30 کروڑ روپے سے زائد ہے۔کسٹم حکام۔۔طیارے سے ہیروئن برآمد ہونا افسوسناک ہے،واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 12:38

کراچی ائیر پورٹ:کسٹم حکام کا پی آئی اے کے جہاز میں چھاپہ،27 کلوگرام ہیروئن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) : کسٹم حکام نے کراچی ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے کھڑے طیارے میں چھاپہ مار کر27 کلو گرام ہیروئن بر آمد کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کسٹم حکام نے اصفہانی ہینگر پر پی آئی اے کے جہاز پی کے 305 پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران واش رومزکے خفیہ خانوں سے27 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیروئن کو 9 پیکٹوں میں چھپایا گیا تھا۔

قومی ایئرلائن کی پرواز گذشتہ رات لاہور سے کراچی پہنچی تھی جبکہ پرواز کو آج صبح بیرون ملک روانہ ہونا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم کاروائی کے بعد کسٹم حکام نے جہاز کے دروازوں کو سیل کر دیا۔ کسٹم افسران نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت 30 کروڑ روپے سے زیادہ ہے،اتنی بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد ہونے کے بعد طیارے کو بیرون ملک اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے سے ہیروئن برآمد ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رات کی شفٹ میں موجود عملے سے اس متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پی آئی اے کسٹمز حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :