ویڈیوبنانے والا ٹوتھ برش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2016 11:52

ویڈیوبنانے والا ٹوتھ برش

شگاگو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مئی۔2016ء) سمارٹ برش کے ذریعے آپ دانت صاف کرنے کے ساتھ یہ بھی جان پائینگے کہ دانتوں کے کن حصوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پرفکس نامی اس سمارٹ برش میں مائیکرو کیمرہ نصب ہے جو منہ کے اندر کے مناظر براہ راست آپ کے سمارٹ فون پر دکھائے گا۔اس سے دانتوں میں اپنے مطلوبہ حصے کی تصویر بنا کر موجودہ حالت کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ اس سمارٹ برش میں ایک چھوٹا آئینہ بھی نصب ہے جو مشکل جگہوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے مدد گار ہوگا۔ اس میں زبان صاف کرنے کیلئے ربڑ ٹپ بھی لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :